ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فائل فوٹو
ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فائل فوٹو

ہزارہ ٹرین حادثے کے ذمے دار3 افسر، 3 ملازمین معطل

لاہور: پاکستان ریلویز نے کارروائی کرتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے ذمہ دار 6 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے 2 افسران سکھر کے ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حافظ بدر العارفین، نوابشاہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر مشرف مجید اور گریڈ 17 کا افسر کوٹری کے پاور کنٹرولر بشیر احمد شامل ہیں۔

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی وجہ سے کراچی ڈیزل ورکشاپ کے عاطف اشفاق، شہداد پور کے پرمیننٹ وے انسپکٹر محمد عارف اور گینگ مین کنگلے غلام محمد کو بھی معطل کیا گیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔