کراچی: فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کا اخراج، 19 افراد متاثر

کراچی : فشری کے قریب نجی کمپنی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 19 افراد متاثر ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوڈ فیکٹری میں گیس دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر اور وزیر لیبر سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ فش ہاربر میں قائم سی فوڈ فیکٹری میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد مضر صحت گیس کا اخراج ہوا۔

بتایا جارہا ہے کہ دھماکے کے وقت فیکٹری میں 60 خواتین ملازمین موجود تھیں جو معمول کے مطابق جھینگا اور مچھلی پیک کرنے کا کام کررہی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فش ہاربر کی فوڈ فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں دھماکے کی تفصیلات سے فوراً آگاہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ 11 خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمی خواتین کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔