سندھ اسمبلی کا اجلاس، صرف 5 ارکان حاضر، باقی غائب

کراچی:  سندھ اسمبلی اجلاس کی کارروائی منگل کو ارکان کی عدم موجودگی کے باعث شروع نہ ہوسکی،اسپیکر نے اجلاس جمعرات تک ملتوی کردیا۔منگل کو اجلاس 1 گھنٹہ 55 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو 5 ارکان موجود تھے۔ اسپیکر نے صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے پر بھی ارکان موجود نہیں۔