سرکاری طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ فائل فوٹو
سرکاری طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ فائل فوٹو

جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفارتکارعبدالباسط نے دعویٰ کیا ہے کہ سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کونگران وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ شہباز شریف سے ملاقات کیلیے پرائم منسٹر ہاؤس بھی پہنچ گئے ہیں۔

عبدالباسط جو خود اپنے طویل کیریئر کے دوران سفیر رہ چکے ہیں، نے کہا کہ یہ پاکستان کی فارن سروس کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔تاہم سرکاری طور پر کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

نگراں وزیراعظم کا تقرر صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات آج طے ہے۔