کراچی میں دکاندار سے موبائل فونز کا بیگ، کارٹن چھن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی بڑی واردات، ملزمان دکاندار سے موبائل فونز سے بھرا بیگ لوٹ کر فرار،تفصیلات کے مطابق راجہ غضنفر علی روڈ پر دکاندار سے ملزمان موبائل فونز سے بھرا بیگ اور 2 کارٹن لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دکاندار نے پولیس کو بتایا کہ بیگ میں 1 کروڑ 18 لاکھ کے موبائل فونز، 1 لاکھ 20 ہزار کیش تھا۔ موبائل فونز بیگ اور کارٹن میں لیکر قائد آباد جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ واردات رات 11 بجکر 30 منٹ پر آرٹلری میدان کی حدود میں ہوئی، ملزمان نے بغیر اسلحے واردات کی، بظاہر لگتا ہے اندرونی اطلاع پر کارروائی ہوئی۔ جائے وقوعہ پر کیمرے موجود نہیں، IMEI نہ ہونے سے مقدمہ درج نہیں ہوا۔