سندھ ہائیکورٹ: سندھ حکومت،کے ایم سی کو قبضےختم کروانے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضہ کے خلاف دائر درخواست پر قبضے ختم کرانے سے متعلق عدالت نے بڑا حکم دیا ہے . عدالت نے سندھ حکومت، کے ایم سی کو قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا ہے جمعرات کو سماعت کے موقع پر سندھ حکومت نے قبضے ختم کرانے سے متعلق آپریشن کی نگرانی کی یقین دہانی کروا دی عدالت نے آپریشن کے دوران پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.

عدالت نے جعلی لیز جاری کرنے والے ذمہ داران کے خلاف انکوائری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری سرپرستی میں قبضہ ہورہا ہے انڈس اسپتال کی جگہ پر اسپتال اور کالج بنانے کی تجویز کے ایم سی کو دے رکھی ہے انڈس اسپتال اچھی شہرت رکھنے والا ادارہ ہے تین اسکولوں کی ہزاروں مربع گز زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے دو رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا تھا مگر قبضہ مافیا نے دیواریں تیار کر تعمیرات شروع کردیں ہیں۔