کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات کا فیصلہ

کراچی:  آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس، کراچی کے 100 سے زائد تھانوں میں اصلاحات، چھوٹے تھانوں کو بڑے تھانوں میں ضم کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تھانوں کی تنظیم نو ناگزیر ہے، تھانوں کو ضم کرنے کیلئے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں چھوٹے تھانوں کو چیک پوسٹس یا رپورٹنگ سینٹرز بنانے پر سفارشات طلب کرلی گئیں۔