سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔ فائل فوٹو
سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔ فائل فوٹو

سندھ کی بیوروکریسی میں تقرر:ایم ڈی اے،کے ڈی اے کے ڈائریکٹرجنرلز تبدیل

کراچی: سندھ کی بیورو کریسی میں تقرر، تبادلے، 11 اگست کو چیف سیکریٹری کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی کو سیکریٹری سوشل پروٹیکشن تعینات کردیا گیا۔ سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز مرید راہموں کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، سیکریٹری سروسز خالد حیدر شاہ کا تبادلہ کرکے سیکریٹری بورڈز تعینات کردیا گیا.

اسپیشل سیکریٹری تعلیم غلام علی برہمانی کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری سروسز تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جیMDA یاسین شر کو ہٹاکر نجب الدین سہتو کو تعینات کردیا گیا، KDA کے ڈی جی علی شاہ کو ہٹاکر ناصر عباس سومرو کو ڈی جی بنادیا گیا، ضمیر عباسی کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔