کراچی : گڈاپ میں 3 نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

کراچی :  گڈاپ میں تین نوجوان تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ گڈاپ کے تین نوجوان تالاب میں نہانے کیلئے گئے لیکن زندہ واپس نہ آسکے ،ڈوبنے کے بعد مقامی لوگوں نے تینوں افراد کی لاشیں تالاب سے نکالیں۔

تینوں لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں یوسف، وقاص اور اللہ بخش شامل ہیں۔