نو مئی واقعات: بشری بی بی اسلام آباد کچہری پہنچ گئیں

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف نومئی کے واقعات میں 7 مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ہے، بشری بی بی عدالت پہنچ گئی ہیں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نو مئی واقعات میں چیرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی۔ ڈیوٹی جج محمد سہیل 7 مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔ جب کہ بشری بی بی بھی اسلام آباد کچہری پہنچ گئی ہیں۔

پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین تحریک انصاف مجرم ہیں، اور جیل میں قید ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر نے پروسیکیوٹر سے کہا کہ آپ کوکافی جلدی ہے بات کرنے کی۔

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا چیئرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوئے ہیں۔

تفتیشی افسران نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف چند مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

وکیل سلمان صفدر نے مؤقف پیش کیا کہ چیرمین پی ٹی آئی پرتمام مقدمات میں ایک ہی نوعیت کا الزام ہے۔