کراچی : منگھوپیر ہائیڈرنٹ پر ڈکیتی کی واردات،ایک ملازم زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں واٹر کارپوریشن کے ہائیڈرنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں ایک ملازم زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب منگھوپیر کرش پلانٹ پر قائم واٹر ہائیڈرنٹ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ماہ سے چھ افراد شریک تھے ، انچارج ہائیڈرنٹ سیل الہیٰ بخش ملزمان کے مطابق نے ٹھیکیدار کمپنی کے ملازم حفیظ نے واردات انجام دینے والوں کے لیے دروازہ بند کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملازم کے ٹانگ میں کولی پیوست ہوگئی ۔

ملزمان پورے دن کی ریکوری کی رقم لے اڑے جس کے حوالےسے ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے تاکہ مالی نقصان کے بارے میں معلوم ہوسکے ۔ انچارج ہائیڈرنٹ سیل کے مطابق جائے حادثہ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی مدد لی جائے گی تاہم وہاں کافی اندھیرا تھا ۔ زخمی ملازم کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔