مقتول کو تین گولیاں لگیں، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائل فوٹو

کرچی : گڈاپ سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں کراچی میں داعش کومنظم کرنے کے الزام میں گڈاپ کے علاقے سے مبینہ طور پر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے۔رینجرز کے اعلامیے کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرپولیس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گڈاپ ٹاؤن سے کالعد م تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم کارندہ ہے جوکہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی میں دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ دہشت گرد داود کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا اور اس نے حال ہی میں کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔دونوں دہشت گرد دوبارہ سے داعش کو منظم کررہے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دونوں دہشت گردوں کو قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔