پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر گرفتار

کراچی(اُمت نیوز)کراچی سے پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہرکو گرفتارکرلیا گیا۔
قومی اسمبلی کے سابق رکن و رہنما پی ٹی آئی فہیم خان نے تصدیق کی ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہرکو صدر سےگرفتارکیا گیا
فہیم خان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ راجہ اظہر کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کو ضلع جنوبی پولیس نے گرفتار نہیں کیا، معاملے کی تحقیقات کررہےہیں۔