کراچی : لیاری سے ہندو بھارتی جاسوس سمیت دو ملزمان گرفتار

کراچی: ساؤتھ زون ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے اوردعوی کیا ہے کہ گرفتار ایک باشندہ ہندواور بھارتی جاسوس ہے۔ملزمان سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول بمعہ راؤنڈز، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد کئے گئے ہیں۔

ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو کوبھارتی جاسوس قراردیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کررہا تھا۔ ملزم کو گرفتارکرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔