جبران ناصرکو آف لوڈ کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے وکیل جبران ناصر، انکی اہلیہ منشا پاشا کو ایئر پورٹ سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے پیر کو سماعت کے موقع پرعدالت میں ایف آئی اے نے انکشاف کیا کہ جبران ناصر حساس ادارے کی واچ لسٹ میں شامل ہیں ،حساس ادارے کا لیٹر بھی کورٹ میں پیش کیا،فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے نے اپنے جواب میں حساس ادارے کا نام لیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ کس حساس ادارے کی سفارش پر نام واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ایک ادارے کے ڈی جی نے ہمیں نام شامل کرنے کی ہدایت کی،جسٹس کوثر سلطانہ نے کہا کہ واچ لسٹ کی قانون حیثیت کیا ہے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ واچ لسٹ کا دوسرا نام ای سی ایل رکھ دیا گیا ہے عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کا جواب واچ لسٹ میں ڈالنے سے متعلق مواد کیا ہے،سرکاری حکام نے بتایا کہ ہمیں صرف نام واچ لسٹ میں رکھنے کا حکم ملا عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،

فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جبران سے اختلاف مگر اہلیہ کا نام کیوں شامل کیا 27 جون 2023 کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا ڈیوٹی پر موجود افسر خان نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دیں سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا ملک سے باہر جانے سے روکنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے،ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔