فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی : سی ویو پرملزمان پولیس انسپکٹرکو گولی مارکرموبائل لے اڑے

کراچی : سی ویو ڈیولزپوائنٹ کے قریب فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹرظریف عباسی شدید زخمی ہوگیا،پولیس حکام کے مطابق اہلکارسی ویو ڈیولزپوائنٹ کے قریب واک کررہا تھا کہ ملزمان نے اہلکارسے موبائل فون چھینا اورفرارہوگئے،زخمی سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے،زخمی پولیس افسرکے پاس سے کوئی چیز نہیں ملی۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس افسر ظہیرکے پاس موبائل فون تھا نہ والٹ اورنہ ہی کوئی رقم،عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پولیس افسرسے ڈکیتی کی واردات ہو رہی تھی اورپولیس افسرنے مزاحمت بھی کی تھی جس پراسے گولی ماردی گئی جو اس کے سینے میں لگی۔