گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا، فائل فوٹو
گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراوں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا، فائل فوٹو

کراچی: مرد اورخاتون کی لڑائی میں راہ گیر مارا گیا

کراچی:  پرائی لڑائی میں راہگیر بے گناہ مارا گیا،اورنگی ٹاؤن نمبر8 میں فائرنگ کا نشانہ بننے والا ساجد ڈاک خانے کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ سڑک کی دوسری طرف ایک مرد اورخاتون میں تکرارچل رہی تھی،اس دوران مسلح شخص نے زمین پر3 فائر کئے،گولی زمین پرلگنے کے بعد سڑک کی دوسری طرف کھڑے ساجد کو جالگی اوروہ جاں بحق ہوگیا،واقعے کے بعد موٹرسائیکل سوارملزم اورخاتون موقع سے فرارہوگئے،جائے وقوع سے 30 بورکے 3 خول ملے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔