کراچی میں شیر کے گشت کے بعد بندر کی اچھل کود

کراچی: جنگل کے بادشاہ شیرکے مٹرگشت کے بعد بندرنے لوگوں کی دوڑیں لگوادیں۔کراچی چڑیا گھرکے قریب پنجرے سے باہر بندرکی اچھل کود دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا،بندر کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو وہ بندرچھلانگیں لگاتا ہوا ادھر سے ادھر دوڑتا رہا، پھر درخت پر چڑھ گیا۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق درخت پر موجود بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے۔چڑیا گھر کا کہنا تھا کہ بندرکہیں باہر سے خوراک کی تلاش میں چڑیا گھر پہنچاہے۔بندر کو جلد چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیا جائے گا۔