سول اسپتال کراچی کا خاکروب ادویات چوری کرتے پکڑا گیا

کراچی: سول اسپتال سے ادویات چوری معمول بن گئی، بدھ کو ایک وارڈ سے خاکروب بڑی ڈسٹ بین میں ایک سے 2 لاکھ مالیت کی مختلف ادویات لیکر جارہا تھا، چوکیدار نے دوران تلاشی ادویات برآمد کرلیں اور ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کو اطلاع کی، جس کےبعد سرکاری خاکروب کے خلاف تھانہ عید گاہ میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ ایم ایس نے بتایا کہ جب سے چارج سنبھالا ہے، کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔