ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، کپتان افغانستان ٹیم ، فائل فوٹو
ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے، کپتان افغانستان ٹیم ، فائل فوٹو

ایشیا کپ۔ بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: ایشیا کپ کے سلسلے میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ٹاس ہوگیا ، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور کیلئے کوالیفائی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پلئینگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، تنزید حسن، مستفیض الرحمان کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ شوریف السلام، حسن محمود کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب کپتان افغانستان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے،لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے،ان کا کہناتھا کہ  پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی ۔

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، شمیم ​​حسین پٹواری، عفیف حسین، تسکین احمد، حسن محمود، اور شوریف اسلام شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کیلیے آج کا میچ ڈو اور ڈائی ہے، اگر بنگلہ دیش میچ نہیں جیتتا تو اس کیلیے ایونٹ میں رہنا مشکل ہو جائے گا، بنگلہ دیش پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کھا چکاہے۔