کراچی : راشن نہ ملنے پرخواتین کا لیاقت آباد میں احتجاج

کراچی:  لیاقت آباد ڈاکخانے پرفلاحی تنظیم کی جانب سے راشن نہ ملنے پرخواتین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،دوسری جانب ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق لیاقت آباد میں طاقتور پاکستان کے راشن بیگزکی تقسیم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا اورنہ ہی راشن بیگزکے کارڈزتقسیم کئے گئے تھے.

گذشتہ روز الکرم اسکوائرپرکیمپ لگایا گیا تھا اوررجسٹریشن کروانے والوں میں راشن تقسیم کیا گیا تھا،عوام سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں،راشن کے حصول کیلئے صرف متعلقہ کیمپ یا گورنر ہاؤس میں رجسٹریشن کروائیں۔