کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو
کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے، فائل فوٹو

ایشیا کپ، بھارت کیخلاف نیپال کی بیٹنگ جاری

پالی کیلے: ایشیا کپ میں بھارت اور نیپال کے درمیان ٹاس ہوگیا اور بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی، خود بھارت نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نیپال کی ٹیم شانداز آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ 65 رنز پر گر گئی۔ بھارتی ٹیم فیلڈنگ کے دوران اب تک تین کیچز چھوڑ چکی ہے۔

کھیل کے دوران بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ بھارتی ٹیم نے جسپریت بھمرا کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

بھارت کی ٹیم

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، شیرس ایر، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج شامل ہیں۔

نیپال کی ٹیم

کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، سومپال کامی، گلشن جھا، بھیم شرکی، دیپیندر سنگھ ایری، کشال مالا، سندیپ لامیچھانے، کرن کے سی اور للت راج بنشی۔