کمی کا اطلاق اغوا، دہشت گردی ، جاسوسی  اور سنگین جرائم میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو
کمی کا اطلاق اغوا، دہشت گردی ، جاسوسی  اور سنگین جرائم میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، فائل فوٹو

کراچی: آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا

کراچی میں: کورنگی میں  آن لائن اسلحہ منگوانے والا ایک اور گروہ پکڑا گیا سی ٹی ڈی نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل عرف کوڈو اور محسن پشاور، نوشہرہ سے اسلحہ بذریعہ آن لائن کراچی منگواتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔

گروہ کے حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گروہ کا سربراہ راشان ملائیشیا میں بیٹھ کر گینگ کو آپریٹ کرتا ہے، جبکہ فیصل عرف کوڈو برمی گینگ کے سربراہ کا اہم ساتھی ہے اور اسلحے کی سپلائی واٹس ایپ کے ذریعے کی جاتی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فیصل نے اپنے لیڈر راشان کی ہدایت پر صفدر رضوی کے قاتلوں کو بھی اسلحہ فراہم کیا تھا، گرفتار ملزم محسن 5 ہزار روپے میں اسلحے کی ڈیلیوری کرتا تھا۔