کراچی : سوتیلی ماں نے گرم سلاخ سے بچی کو داغ دیا

کراچی: مشرف کالونی میں 12 سالہ بچی پربدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے،سوتیلی ماں نے لوہے کی گرم سلاخ سے بچی کوداغ دیا،سوتیلی ماں کے تشدد سے زخمی ہونے والی 12 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پرگرم آہنی راڈ سے تشدد کیا گیا،پڑوسی نے بچی پرتشدد دیکھ کراسکی ویڈیو بنالی،سوشل میڈیا پرویڈیو دیکھنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا،بچی کی شناخت انوشہ کے نام سے ہوئی،ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ بچی کے والد اورسوتیلی ماں کو حراست میں لے لیا گیا،بچی کے جسم پرتشدد اورجلائے جانے کے واضح نشانات ہیں،پولیس حکام کے مطابق متاثرہ 12 سالہ بچی کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،بچی کے والد کا نام عمران الٰہی اورسوتیلی والدہ کا نام گلنازہے،موچکو تھانے میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔