چلتی گاڑی میں میاں بیوی کا جھگڑا، شوہر نے خود کو گولی مارلی

کراچی: نیو ٹائون کے علاقے میں چلتی گاڑی میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا،جس پرشوہر نے خود کو سینے میں گولی مار لی۔ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر کے سینے پر گولی لگی ہے، جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، زخمی شوہر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے اندر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ زخمی شخص کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی، تاجر سعود کا پیسے کا لین دین تھا۔

ایس ایچ او نیو ٹاؤن کا کہنا ہے کہ سعود اہلیہ کے ساتھ گاڑی میں موجود تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اہلیہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے، دونوں کے درمیان جھگڑا نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ابتدائی معلومات دینے والے شہری نے میاں بیوی میں جھگڑے کی اطلاع دی تھی۔