ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوکرآیا تھا، فائل فوٹو
ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوکرآیا تھا، فائل فوٹو

کراچی : کیماڑی پدر گراونڈ میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ایک زخمی

کراچی : کیماڑی پدر گراونڈ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس کا دعوی ہے کہ فائرنگ شادی کی تقریب میں خوشی میں کی جا رہی تھی جبکہ زخمی نوجوان کا بیان ہے کہ انہیں قتل کی نیت سے فائرنگ کی گئی۔جیکسن کے علاقے کیماڑی پدر گراؤنڈ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، ایک نوجوان کو سول اسپتال جبکہ دوسرے کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، سول اسپتال لائے جانے والے زخمی کی شناخت 23 سالہ جواد ولد بخت زمین جبکہ جناح اسپتال منتقل کیے جانے والے شخص کی شناخت افضال کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا جواد سول اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔مقتول جواد کے والد نے بتایا کہ جواد پدر گراونڈ میں شادی کی تقریب میں موجود تھا جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، میرے بیٹے کو جان بوجھ کر سامنے سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس نے زخمی شہری افضال کا بیان قلم بند کرلیا، زخمی افضال نے کہا ہے کہ انہیں قتل کی نیت سے فائرنگ کی گئی، افضال نے شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت انس ولد سہراب کے نام سے کی ہے۔