کراچی : شادمان میں خاتون گاڑی سمیت کھلے نالے میں جا گریں

کراچی: کھلے نالے حادثات کا سبب بننے لگے، شادمان نمبر ایک پر قائم کھلے نالے میں گاڑی جا گری۔ پولیس کے مطابق گاڑی خاتون چلا رہی تھیں، خاتون کو گاڑی سے نکال لیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کے درمیان نالے پر حفاظتی دیوار نہیں ہے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں اسی نالے میں میاں بیوی اور بچہ ڈوبے تھے۔

 

علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو متعدد شکایت درج کرائی جاچکی ہیں، لیکن نالے پر حفاظتی دیوار تعمیر نہیں کی گئی۔