انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، فائل فوٹو
انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، فائل فوٹو

ڈالرکی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے کمی سے 297 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعد جس کے بعدڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

حساس اداروں نے ڈالر کے ساتھ ساتھ ڈالر مافیا کو لگام ڈالنے کیلiے گھروں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کےمطابق حساس اداروں نے ایکس چینج کمپنیوں سے معلومات حاصل کر لیں، اگلے مرحلے میں مزید سخت اقدام اٹھاتے ہوئے زخیرہ اندوزوں کے گھروں میں کارروائیاں کی جائیں گی۔

اس ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ملکی قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، ان کو گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ جیل میں بھیجھنے جیسے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہےکہ کچھ عرصہ قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر روز بروز اوپر جا رہا تھا تاہم ایف آئی اے کی ملک بھر میں کارروائی کے سبب 41 روپے تک گر چکا ہے۔