کراچی: بجلی گیس کی عدم فراہمی پربلوچ کالونی پل پراحتجاج

کراچی: شہر قائد میں بلوچ کالونی پل پربجلی اورگیس کی عدم فراہمی پراحتجاج کیا گیا، بجلی اورگیس کی عدم فراہمی سے پریشان شہری سڑکوں پر نکل آئے، محمود آباد کے رہائشی بلوچ کالونی پل پرسراپا احتجاج ہوئے تو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین نے قیوم آباد آنے اورجانے والا روڈ بند کیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی،ٹریفک جام کی وجہ سے دفاتر سے گھرجانے والوں سمیت دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔