5 جہازگراؤنڈ ہونے سےپی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید مشکلات کا شکار

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیاروں کی خرابی اوربوئنگ 777 کے 5 طیارے گراونڈ ہونیکی وجہ سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثرہوگیا،سعودی عرب فلائٹ آپریشن کے مسافروں کو گھنٹوں تاخیرکا سامنا ہے،اتوارکو کراچی سے صبح ساڑھے 8 بجے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 859 کئی گھنٹے تاخیرکا شکارہوگئی،جہازدستیاب نہ ہونیکی وجہ سے پروازروانہ نہ ہوئی اورمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پروازشام 4 بجکر45 منٹ پرروانہ کی جاسکی.

علاوہ ازیں جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 742 پانچ گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکارہوگئی،اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پروازپی کے 301 تین گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکارہوئی جبکہ پروازکی روانگی میں تاخیرپر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا،پی آئی اے کے بوئنگ777 کے 5 طیارے گراونڈ ہونیکی وجہ سے فلائٹ آپریشن تاخیرکا شکارہورہا ہے۔