جامعہ کراچی :  طالبات کو ہراساں کرنیکا ایک اورواقعہ

کراچی: یونیورسٹی کی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیاہے، طالبہ نے موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی ویڈیو بناکرویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے،ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شخص کو طالبات کے سامنے نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اوباش شخص یونیورسٹی سے گھر جانے والی طالبات کی وین کا تعاقب کرتا رہا، وائرل فوٹیج راشد منہاس روڈ پرواقع اسپورٹس کمپلیکس کی ہے۔ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعد کراچی پولیس چیف اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائی کی اپیل کی گئی ہے