مرکزی مسلم لیگ کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں دوسرے کمیونٹی سینٹرکا افتتاح

کراچی:  پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت نیوکراچی ٹاؤن میں دوسرے کمیونٹی سینٹرکاافتتاح کردیا گیا۔ باضابطہ افتتاح کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے ربن کاٹ کرکیا۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ نیوکراچی کےصدرمحمداسلم،مقامی ذمہ داران سعید بھگت،ذیشان ثمامہ سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعدادموجود تھی۔اہل علاقہ نےمرکزی مسلم لیگ کےکمیونٹی سینٹرکےقیام کو مستحسن اقدام اور قابل تقلیدقراردیا۔

افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکراچی کےصدراحمدندیم اعوان کاکہنا تھاکہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی سزاعوام بھگت رہی ہے۔پیٹرول ، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں بےانتہاعوام کے لیے سردردبن چکاہے،مہنگائی کےسبب عوام بنیادی سہولت سےمحروم ہوتےجارہے ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا یہ کمیونٹی سینٹرعوام کی مشکلات اور اخراجات کو سامنےرکھتے ہوئے بنایاگیا ہے۔اس کمیونٹی سینٹرکےقیام سےعوام کی مشکلات میں کمی ہو گی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ مسلسل عوامی خدمت والےمنصوبےچلارہی ہے۔اس سے قبل کیماڑی میں کمیونٹی سینٹر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ کیماڑی و نیوکراچی ٹاؤن کی طرز پر شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جلد کمیونٹی سینٹرز کاافتتاح کریںگے۔