کراچی:بینک ڈکیتی کے2 واقعات میں ملزمان 10 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

کراچی : شہرقائد مییں بینک ڈکیتی کے دو واقعات میں ایک شخص زخمی ہوگیا، ملزمان باآسانی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز2 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جس کی شناخت مشکور حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ فائرنگ کا واقعہ نجی بینک کے پاس ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری بینک سے 10 لاکھ روپے لیکر نکلا تھا، وہ رقم کے ہمراہ بینک کے باہر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار پرچار ملزمان نے رقم چھیننے آگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری زخمی ہوگیا، جبکہ ڈاکو رقم چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ موقع پر موجود اسلحے سے لیس سیکیورٹی گارڈ ڈاکووں دیکھ کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ملیر بن قاسم میں بھی بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری کا چھ مسلح ڈاکوؤں نے تعاقب کیا اور ساڑھے چار لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔