مینجنگ ڈاٸریکٹرز پاری بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز عرفان احمد پاری اور محمد احمد پاری پاری پیلس کے سنگ بنیاد کے موقع پر

عوامی سہولتوں کی فراہمی پاری بلڈراینڈ ڈیویلپرزکا نصب العین، مقصود پاری

کراچی (بزنس رپورٹر) رواٸتی طرز تعمیر اور کمرشل ازم سے ہٹ کر انتہاٸی مناسب قیمتوں پر جدّت و انفرادیت کے ساتھ عوامی سہولتوں کی فراہمی ہی پاری بلڈر اینڈ ڈیویلپرز کا نصب العین ہے۔ الحمداللہ بے شمار کامیاب منصوبوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام کیلٸے ایم ناٸن پر کراچی کے گیٹ وے یعنی ”پاری پیلس“ کا سنگ بنیاد رکھتے ہی کامیابیوں کا اک اور سنگ میل عبور کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیٸرمین پاری گروپ مقصود احمد پاری نے امت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ، ہم نے صاٸمہ پاری مال سے اس شہر میں اپنی اک نٸی شروعات کی، اور صاٸمہ پاری کی بے مثال کامیابی اور مقبولیت نے ہمیں بھرپور عوامی اعتماد بخشا۔ بعد ازاں پاری سینٹر، پاری ٹاور، پاری ریذیڈنسی، پاری فلاور اور پاری کرسٹل جیسے بے مثال منصوبوں نے لوگوں کے دل جیت لیٸے۔ عوامی اعتماد نے ہمیں جو حوصلہ بخشا اسی کی بدولت ہم نے مزید گرینڈ پروجیکٹس کی شروعات کی جن میں پاری ایوینیو اور پاری امپیریٸل گارڈن (جو کہ خصوصی طور پر بنگلوز پر مشتمل ہے) کے بعد سپرہاٸی وے ایم ناٸن پر کراچی کے گیٹ وے کے طور پر پاری پیلس کا سنگ بنیاد بھی آج رکھ دیا گیا ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں کہ عوام کی بڑی تعداد آج ہی کے دن سے یہاں اپنے اعتماد اور محبتوں کا ثبوت دینے کیلٸے موجود ہے۔

چیٸرمین پاری گروپ و بلڈر اینڈ ڈیویلپرز مقصود احمد پاری، پاری پیلس کی تقریبِ سنگ بنیاد کے موقع پر امّت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ

پاری پیلس کی خصوصیات کے حوالے بات کرتے ہوۓ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ اپنی پراٸم لوکیشن کے علاوہ اس لحاظ سے سب سے منفرد ہے کہ 40ہزار اسکواٸر گز کے اس منصوبے کو منفرد اور دیدہ زیب بنانے کیلٸے صرف اس رقبے 55 فیصد رہاٸشی تعمیرات کیلٸے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ باقی رقبے پر رہاٸشیوں کو دنیا کے کسی بھی جدید ترین منصوبے میں فراہم کی جانے ایمیونٹیز یعنی، صحت، تعلیم، اسپورٹس سمیت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں 20منزلہ پاری پیلس کے تمام فلیٹس جو کہ 2 بیڈ لاٶنج، 4 بیڈ لاٶنج اور 5بیڈ لاٶنج پر مشتمل ہیں، میں ہر فلیٹ کو کشادہ بالکنی کی آراستہ کیا جارہا ہے جو کہ دیدہ زیب سبزے اور خوشنما پھولوں سے آراستہ کھلے رقبے کے صحت افزا نظارے کا۔لطف دیں گی۔ قیمت کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ چیٸرمین پاری گروپ کاکہنا تھا کہ اس میں کوٸی شک نہیں کہ موجودہ حالات مشکل ہیں، لیکن ہمیں اپنےلوگوں کو سہولتیں دینی ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ حکومتی سطح پر حالات تیزی سے بہتر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تو آنے والے دنوں میں حالا مزید بہتر ہوں گے۔

سٹی ایگزیکٹو ٹاور کی لانچنگ کے موقع چیٸرمین زین گروپ آف کمپنیز عرفان ناز، چیٸرمین تھارا گروپ عامر امین تھارا، سی ای او، ایس آر کے کمیونیکیشن شاہد رسول خان اور عرفان نقوی کا چیٸرمین آباد آصف سم سم کے ہمراہ گروپ فوٹو

اس موقع پر مینجنگ ڈاٸریکٹرز پاری گروپ عرفان احمد پاری کا کہنا تھا کہ پاری پیلس کی تمام تر خصوصیات کے ساتھ ساتھ اس کی منفرد خصوصیت یہاں تعمیر ہونے والے جدید پینٹ ہاٶس اور ڈپلیکس ہاٶس ہوں گے جو اس شہر میں اس سے قبل نہیں بناۓ گٸے۔ ساتھ ہی منصوبے میں دو انتہاٸی دیدہ زیب سوٸمنگ پولز (مردوں اور خواتین کیلٸے الگ الگ)جو کہ پروجیکٹ کے وسط میں تعمیر کیٸے جاٸیں گے، واکنگ اینڈ جوگنگ ٹریک، جمنازیم اور محفوظ کمیونٹی کی تمام سہولتیں بہم فراہم کی جاٸیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاری گروپ نام ہی اعتماد کا، ہم نے اس شہر میں اپنے کام سے عوام کا اعتماد جیتا ہے۔ اس موقع پر پاری گروپ کے دوسرے مینجنگ ڈاٸریکٹر محمد احمد پاری نے بتایا کہ پاری گروپ ر لوگوں کے اعتماد کی وجہ ہماری انتہاٸی مناسب قیمتیں، جدید طرز تعمیر اور وقت مقررہ پر لوگوں کو پزیشنز دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاری گروپ اپنےلوگوں کو ان کے خوابوں کی وہ تعبیر دیتا ہے جو ان کی آنے والی نسلوں تک ورثے کی صورت میں منتقل ہوتی ہے۔