نجی ائیرلائن کے 300 عمرہ زائرین کراچی ائیرپورٹ پررل گئے

کراچی : اسلام آباد سے نجی ائیرلائن کے ذریعے جدہ روانہ ہونیوالی پروازکے 300 سے زائد عمرہ زائرین منگل کو بھی کراچی ایئرپورٹ پربے یارو مددگار پڑے رہے،گزشتہ روزٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے کراچی لینڈنگ کرنے والا طیارہ 29 گھنٹے بعد بھی جدہ روانہ نہ ہوسکا،اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پروازکو منگل کی صبح جدہ روانہ ہونا تھا،ڈی جی سی اے اے نے واقعے کا نوٹس لے لیا،ٹیکنیکل لینڈنگ کرنے والی پروازپیرسے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ہے.

ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کی شکایت پرڈی جی سی اے اے نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ڈی جی سی اے اے کو متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے ہمیں بتایا گیا تھا کہ طیارے میں پریشرکا مسئلہ ہوا جس پرپرواز کارخ واپس موڑا گیا بعد ازاں کہا گیا کہ پریشر کا مسئلہ نہیں،طیارے کے انجن کو چیک کیا جارہا ہے،ڈی جی سی اے اے نے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنیکی ہدایت کردی.

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 1801 نے پیرکی دوپہراسلام آباد سے جدہ کیلئے ٹیک آف کیا تھا،دوپہرایک بجکر 42 منٹ پراڑان بھرنے والی پروازکو ہنگامی طورپر3 بجکر42 منٹ پرکراچی اتارلیا گیا تھا،عمرہ زائرین 29 گھنٹے سے زائد کراچی ایئر پورٹ پر بے یار و مددگار بیٹھے ہیں،مسافروں کے مطابق عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کیا گیا اورنہ ہی جدہ پہنچانے کا کوئی انتظام کیا گیا۔