کراچی : دو بچوں کی ماں نے انٹرکے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کراچی: انٹر بورڈ کے امتحانات میں دو بچوں کی ماں نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مسفرہ ناز نے مثال قائم کرتے ہوئے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کامرس پرائیوٹ کی تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مسفرہ ناز نے 5 سال کا بیٹا اور ڈھائی سال کی بیٹی کی دیکھ بھال کے ساتھ پانچ سال بعد پڑھائی شروع کی ۔ مسفرہ ناز نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں سمجھا جاتا ہے کہ جنریشن گیپ کی وجہ سے بڑوں کو سوچ سمجھ نہیں ہوتی مگر ایسا نہیں ہے پڑھائی کیلئے کوئی عمر نہیں ہوتی آنے والی نسل کیلئے میں رول ماڈل کے طور پر آج سامنے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایوارڈ لینے آئی ہوں۔ مسفرہ ناز نے چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسو سی ایشن حیدر علی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خاص ہم پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام منعقد کیا۔