کراچی : شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق،چچا زخمی

کراچی: اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے7 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں بچے کے چچا کی ٹانگ میں بھی گولی لگی،جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق 7سالہ مقتول ایان کو سر پرگولی لگی تھی، فائرنگ کرنے والا اسماعیل مقتول کا رشتے دارہے۔محلے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ گولی پستول میں پھنس گئی تھی، جسے نکالنے کے دوران گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق مقتول بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے واقعہ اتفاقی حادثہ تھا۔