کراچی : مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش، بجلی مکمل منقطع

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش،متعدد علاقوں میں بجلی منقطع،نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔کراچی ایئرپورٹ ،ملیر ، اورنگی ٹاؤن ، نارتھ کراچی ،سرجانی ٹاؤن،گلشن معمار، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا ، سہراب گوٹھ ، عائشہ منزل میں تیز آندھی، ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا، گڈاپ، صفورا، گلشن معمار اور کاٹھورمیں آندھی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر تمام علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔