کراچی: دستی بم حملے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

کراچی:  لیاری بہار کالونی میں دستی بم حملے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق لیاری بہار کالونی میں دستی بم سے حملہ کیا گیا،دستی بم حملے میں 2 راہگیر خواتین اور ایک بچی زخمی ہوئے،زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
علاقہ پولیس نے بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا،سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے کوئی ہینڈ گرنیڈ کے ٹکڑے یا سلنڈر کے ٹکڑے نہیں ملے،شٹروں میں چھروں کے نشانات ہیں،بی ڈی ٹیم دھماکا کی نوعیت کلیر کرے گی،زخمیوں میں سے رضیہ نامی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔