کراچی انتظامیہ کا200 دکانداروں پر 25 لاکھ 70 ہزارجرمانہ

کراچی: کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نےضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہےکہ اشیاء خوردنوش کو سرکاری نرخ نامہ پرفروخت کو یقینی بنانےکیلئے بلارعایت کاروائی کریں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اپنے اضلاع میں شہریوں کی شکایات کاازالہ کیلئےاقدامات کریں اورشہریوں کو ریلیف فراہم کرنےکیلئے گرانفروشوں، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کریں اور کاروائی کی رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی، کمشنر کراچی نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قیمت پر گرانفروشوں اور منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑاجائیگا ،مہنگائی کے ستائے ہوئےعوام کوحکومت سندھ کی جانب سے ہر ممکنہ ریلیف دیاجائےگا ۔

کمشنرکراچی نےکہا ہےکہ گرانفروشوں، ناجائزمنافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کےخلاف کریک ڈائون کے نتیجے میں 200 دکانداروں کاچالان 25 لاکھ 70 ہزار600 سو روپے جرمانہ عائدکیاگیااور متعدد دکانداروں کو وارنگ دی گئی۔ ضلع کورنگی میں سرکاری نرخ سےزائد قیمت پر فروخت کرنے والے19دکانداروں کا چالان2 لاکھ44 ہزار جرمانہ عائدکیاگیا،ضلع جنوبی میں 32 دکانداروں کاچالان 6لاکھ 63 ہزار جرمانہ،ضلع وسطی میں 6 دکانداروں پر1 لاکھ 95ہزار جرمانہ ،ضلع ملیر میں 18دکانداروں کا چالان1 لاکھ 4 ہزار روپے جرمانہ لگایاگیا،ضلع غربی میں 7دکانداروں کا چالان 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

ضلع شرقی میں اشیاء خوردنوش مرغی، گوشت، سبزی، پھل، آٹا اور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پرفروخت کرنے والے 14دکانداروں کاچالان 19 ہزارروپے جرمانہ عائدکیاگیا،ضلع کیماڑی میں اشیاء خوردنوش مرغی،گوشت، سبزی، پھل، آٹااور چینی سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے104دکانداروں کاچالان12 لاکھ 95 ہزار300 سو روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔