فٹ بالر انور الغازی کو ان کے جرمن کلب مینز 05 نے فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا، فائل فوٹو
فٹ بالر انور الغازی کو ان کے جرمن کلب مینز 05 نے فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا، فائل فوٹو

فلسطین کی حمایت پرڈچ فٹ بالر کو فارغ کردیا گیا

فلسطین اوراسرائیل کی جنگ کے حوالے سے  سوشل میڈیا پوسٹ پرہالینڈ فٹ بالرانورالغازی کوجرمنی کے فٹبال کلب نے معطل کردیا،انھوں نے فلسطین کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پران کی حمایت کی تھی۔

فٹ بالر انور الغازی کو ان کے جرمن کلب مینز 05 نے فلسطینیوں کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا ہے جسے کلب نے ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔

مراکشی نژاد اور دو مرتبہ ہالینڈ کی نمائندگی کرنے والے الغازی نے ستمبر کے آخر میں مینز 05 کے لیے معاہدہ کیا تھا اور اس سے قبل وہ ہالینڈ کے بڑے کلبوں ’پی ایس وی آئندیون اور اجیکس‘ کے علاوہ پریمیئر لیگ کے کلبوں ’ایسٹن ولا اور ایورٹن‘ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

فٹ بالر نے ایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس کے اختتام پر ”فلسطین آزاد ہوگا“ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تھا۔