ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج کی جائے گی

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی آج شام کو شیڈول ہے۔کٹ رونمائی کی تقریب میں بابر اعظم اور سینئر کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

گروپ اے: پاکستان، بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا، یو ایس

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلادیش، نیدرلینڈز، نیپال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔