پی آئی اے کا مالی بحران سنگین،24 پروازیں منسوخ

کراچی : قومی ائیرلائن پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیارکرگیا،واجبات کی عدم ادائیگی اورایندھن کی عدم فراہمی کے سبب 24 پروازیں منسوخ ہوگئیں،ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ کی گئیں،18 اکتوبرکو 16 بین الاقوامی اور8 اندرونِ ملک پروازیں منسوخ کی گئیں،اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک کی بیشترپروازوں کی آمد ورفت میں تاخیرمتوقع ہے جبکہ منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگل کو 13 اندرونِ ملک اور11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی تھیں جبکہ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیرہوئی تھی،علاوہ ازیں فضائی آپریشن متاثرہونے پرپی آئی اے کے مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے پہلے پروازکنفرمیشن کا مشورہ دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتطامیہ کی جانب سے ایندھن فراہم کرنے والے کمپنی کو مزید کوئی رقم موصول نہیں ہوئی،ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافرائیرپورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر،پی آئی اے دفاتریا اپنے ٹریول ایجنٹ سے ضروررابطہ کریں۔