کراچی : شہید ملت روڈ انڈر پاس کے قریب فائرنگ، 20 سالہ دانش جاں بحق

کراچی:  فیروز آباد تھانے کی حدود شہید ملت روڈ انڈر پاس کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نوجوان دانش ولد رضوان احمد جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول پی آئی بی کا رہائشی تھا۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مقتول کو سر میں ایک گولی مارکر قتل کیا گیا، ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے، مقتول کے پاس موبائل فون اور پرس سمیت تمام چیزیں موجود ہیں، تحقیقات کےبعد حقائق سامنے آئیں گے۔ مختلف پہلووں پر تفتیش کی جارہی ہے۔مقتول کے والد رضوان احمد نے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کررہی، دانش 4 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا اور میڈیسن کمپنی کا ملازم تھا۔ رات کی ڈیوٹی کرکے گھر جارہا تھا کہ ہدف بنایا گیا، کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جائے تو حقائق بے نقاب ہوں گے۔قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔