ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی، فائل فوٹو

نیو کراچی میں والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ بچے کی خودکشی

کراچی:  نیو کراچی میں والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 11 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگاکرخودکشی کرلی۔سیکٹر فائیو ایف میں گھر سے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متوفی کی شناخت 11 سالہ احمد ولد ظہور کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق گھر سے باہر کھیلنے پر والد نے ڈانٹا، بچے نے دلبرداشتہ ہوکر چھت پر جھولے کی رسی سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔متوفی اکلوتا بیٹا تھا جبکہ والد محنت کش ہے۔