کراچی: تولیہ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر

کراچی: کراچی میں تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، تفصیلات کے مطابق آج صبح کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سینما کے قریب واقع تولیہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے اوپر والے پوریشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیاتاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔