جنوبی کوریا کا نہایت خوبصورت درخت جس کی عمر 860 برس ہے

سیئول: جنوبی کوریا میں ایک نہایت خوبصورت درخت ہے، جس کی عمر 860 برس ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق وونجو بانگی ری گنکگو کے نام سے شہرت کا حامل درخت جس کی عمر 860 برس ہے، جنوبی کوریا میں قومی علامت کی حیثیت رکھتا ہے  لیکن  یہ دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے طور پر بھی مشہور ہے۔

قدرت کا یہ حسین شاہکار تقریباً 17 میٹر کے دائرے کے برابر ہے جس کی اونچائی تقریباً 104 فٹ یعنی 32 میٹر ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اونچائی کے لحاظ سے تو انفرادیت نہیں رکھتا لیکن اس کی شاخوں کا خوبصورت پھیلاؤ اسے آنکھوں کو لبھانے اور قدرت کی خوبصورتی کے مظاہرے کے طور پر انفرادیت دلاتا ہے۔

جنوبی کوریا کے اس درخت کو دنیا کو خوبصورت درخت بھی کہا جاتا ہے یا خوبصورت ترین درختوں میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔ خزاں کے موسم میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد اس کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے جنوبی کوریا کا رخ کرتے ہیں۔