متحدہ نکھر رہی، اجتماع آزادی کی نوید سنارہا، خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس سے متصل سڑک پر جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کنوینر خالد مقبول، سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفی کمال، ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔کارروارئی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر کنونیر خالد مقبول نے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم بکھر نہیں، نکھر رہی ہے، یہ اجتماع ہماری آزادی کی نوید سنارہا ہے، آپ ایم کیو ایم کو درست سمجھتے ہیں تو راستہ یہ ہی ہے، مائیں بہنیں نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے کھڑی ہورہی ہیں، ظالم ہتھیار ڈالیں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اب خالد مقبول کو کوئی فون پر بلیک میل نہیں کرسکتا، اس دفعہ بائیکاٹ ہوتا ہے تو ہونے دو، یہ سلسلہ بھی ختم ہوجائے گا، ایم کیو ایم کو گالیاں دیکر کوئی وزیراعظم نہیں بن سکتا، 8 فروری کو پورے شہر کی نشستیں حاصل کریں گے۔