کراچی: مائی کلاچی روڈ پر بس الٹ گئی، 7 افراد زخمی

کراچی: مائی کلاچی روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کے قریب تیزرفتارمسافربس الٹنے سے خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ بس کی ٹائی راڈ ٹوٹنےکے باعث پیش آیا۔ڈاکس تھانےکی حدود میں مسافر بس امریکن ایمبیسی سے بوٹ بیسن کی طرف جارہی تھی کے اچانک ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی،حادثے کے وقت بس کی رفتار کافی زیادہ تھی۔حادثے زخمی خواتین سمیت سات افراد کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی شناخت 25 سالہ زیبا، 50 سالہ ناہید، مریم، خدیجہ، 60 سالہ فاطمہ بی بی، 28 سالہ اویس اور 50 سالہ باشا کے ناموں سےکی گئی۔