ممبئی: بھارتی خاتون نے بتیسی میں سب سے زیادہ دانتوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ (خواتین کی کیٹگری میں) اپنے نام کر لیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 26 سالہ کلپنا کی بتیسی میں دانتوں کی تعداد اوسط تعداد (32) سے چھ زیادہ یعنی 38 ہے۔کلپنا کے نچلے جبڑے میں چار جبکہ اوپر کے جبڑے میں دو اضافی دانت ہیں۔کلپنا کے منہ میں اضافی دانت کم عمری میں نکلنے شروع ہوئے اور اس وقت وہ ان کو نکلوانے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن دندان سازوں نے ان کو مشورہ دیا کہ انہیں ان دانتوں کے مکمل نکلنے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دانتوں کو نہ نکلوانے کا فیصلہ کیا کیوں وہ کسی قسم کی تکلیف کا سبب نہیں تھے۔